ہماری سرمایہ کاری سے ترکی کا اعلیٰ تعلیمی نظام ترقی یافتہ سطح پر پہنچ گیا ہے، صدر ایردوان

0 1,470

رجب طیب ایردوان یونیورسٹی کی انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر کی فیکلٹی اور چائیلی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے الحاق کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل میں ہماری سرمایہ کاری کی بدولت آج ترکی کا اعلٰی تعلیمی نظام واقعی ایک ترقی یافتہ سطح پر پہنچ چکا ہے۔ ”

صدر رجب طیب ایردوان نے رجب طیب ایردوان یونیورسٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فیکلٹی اور چائیلی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے الحاق کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کیا۔

ترکی 2023ء کے اہداف حاصل کر کے رہے گا

صدر ایردوان نے کہا کہ انشاء اللہ، ترکی 2023ء تک اپنے اہداف حاصل کرے گا، ہم یقین کرتے ہیں کہ ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بن جائے گا، خلا میں جائے گا اور علاقائی اور عالمی رہنما بن جائے گا۔

صدر ایردوان نے مزید کہا، "بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل میں ہماری سرمایہ کاری کی بدولت آج ترکی کا اعلٰی تعلیمی نظام واقعی ایک ترقی یافتہ سطح پر پہنچ چکا ہے،” صدر ایردوان نے کہا کہ پچھلے 18 سالوں میں ملک میں یونیورسٹیوں کی تعداد 76 سے بڑھ کر 207 ہوگئی ہے اور یونیورسٹی طلباء کی تعداد 1،600،000 سے 8،400،000 ہوگئی ہے۔

ہر شعبے میں ترکی کو ایک با وقار منزل تک پہنچایا ہے

صدر ایردوان نے کہا، "دو لاکھ سے زائد غیر ملکی طلباء نے اعلیٰ تعلیم کے لئے ترکی کو ترجیح دی ہے، جو ترکی کی کامیابی کا ایک اور اشارہ ہے۔”

ہم نے اپنے ملک کی تاریخ میں بنیادی ڈھانچے کی سب سے بڑی پیشرفت کی ہے۔ صدر ایردوان نے واضع کیا کہ ہم نے سیکیورٹی سے لے کر سفارتکاری تک ہر شعبے میں اپنے ملک کو ایک با وقار منزل تک پہنچایا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: