استنبول میں موسلادھار بارش، بگولے نے سب کو حیران کر دیا

0 268

منگل کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں زبردست بارش ہوئی جس کے دوران شہر کے مغربی علاقوں میں حیران کن طور پر بگولے کی آمد نے بھی سب کو حیران کر دیا۔

ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو پہلے ہی متوقع بارش سے خبردار کر دیا تھا۔

سلطان غازی اور غازی عثمان پاشا کے اضلاع میں رہنے والوں میں اچانک بارش سے اچھی خاصی افراتفری پھیل گئی اور وہ تند و تیز ہواؤں سے بچنے کی کوششوں میں لگ گئی۔

وسطی ضلع کاغت خانہ میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں کو بس اسٹاپس اور دکانوں میں پناہ لینے پڑی۔

دریں اثناء، شہر کے مغربی بیوک چکمجہ ضلع میں ایک بگولا بھی دیکھا گیا۔ شہر کے کئی حصوں میں اولے بھی پڑے۔

پچھلے کچھ سالوں سے گرمیوں میں اولے پڑنے سے استنبول میں لوگوں کو اپنی کاروں اور گھروں میں بڑے نقصان کا سامنا رہا ہے۔

تبصرے
Loading...