غیرمتوقع ٹورنیڈو نے استنبول میں خطرناک طوفان برپا کر دیا، موسلادھار بارشیں

0 737

منگل کے روز استنبول میں ایک غیر متوقع ٹورنیڈو نے شہر کو خوفناک طوفان کے حوالے کر دیا جس سے زبردست بارشوں اور اولوں کے نتیجے میں مغربی علاقوں میں طوفان برپا ہو گیا۔

ترکی میں محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائریکٹر شہریوں کو متوقع بارش سے خبردار کرتے رہے ہیں تاہم ٹورنیڈو کے متعلق کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔

استنبول کے شہر سلطان غازی اور غازی عثمان پاشا کے شہری اچانک خطرناک بارش کا نشانہ بنتے ہی تیز ہواؤں سے پناہ مانگتے دکھائی دئیے۔

استنبول کے وسطی علاقے کاغذ خانے میں بھی سیلاب آ گیا جس کی وجہ سے شہری بس اسٹاپ اور دکانوں کے احاطوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے

دریں اثناء مغربی علاقے بیوک چیکمے میں ایک خطرناک طوفان آ گیا جسے کئی مقامی افراد نے کیمرے میں قید بھی کیا۔

ٹورنیڈو نے شہر کے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

تبصرے
Loading...