انقرہ میں تیز رفتار ٹرین کو حادثہ، 9 جاں بحق 47 زخمی، پاکستان کا اظہار افسوس
ترکی میں انقرہ سے قونیا جانے والی تیز رفتار ٹرین انقرہ میں ایک ریلوے انجن سے ٹکرا گئی جس سے 9 افراد شہید جبکہ 47 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 3 افراد کی صورتحال سنجیدہ ہے۔
حادثہ علی الصبح 6 بج کر 36 منٹ پر انقرہ کے نزدیک مارشاندید اسٹیشن پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین ٹرین انجینئرز بھی شامل ہیں جبکہ چار انجینئر زخمی بھی ہیں۔
حادثے کے بعد انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے ترک حکومت اور عوام اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔