استنبول کے دو اہم ہوائی اڈوں کو ملانے کے لیے یاوُز سلطان سلیم پُل پر ہائی اسپیڈ ٹرین کا منصوبہ

0 921

سلک ریلوے روٹ کا اہم ترین حصہ یاوُز سلطان سلیم پُل ممکنہ طور پر ہائی اسپیڈ ٹرین (YHT) لائن کے ذریعے صبیحہ گوکچن اور استنبول ایئرپورٹ کو باہم منسلک کرے گا۔

یاوُز سلطان سلیم پُل کا موجودہ ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک، جو استنبول کے اناطولی اور یورپی حصے کو تیسری بار بذریعہ سڑک منسلک کرنے کے لیے اگست 2016ء میں شروع ہوا تھا، شمالی مرمرا ہائی وے کے ساتھ باآسانی منسلک ہو جاتا ہے۔ پُل اور ہائی وے ترکی کے نئے روپ استنبول ایئرپورٹ کے لیے تیز ترین راستہ ہے۔ آئندہ منصوبوں کی روشنی اس سڑک پر تیز رفتار نقل و حمل میں ریلوے بھی شامل ہے۔

یاوُز سلطان سلیم پُل استنبول کے دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان ریل کے ذریعے بین البراعظمی سفر کو مکمل کرے گا۔ ہائی-اسپیڈ ٹرین لائن استنبول اور صبیحہ گوکچن ایئرپورٹس کو ایک طویل ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک سے منسلک کرے گی۔

تبصرے
Loading...