تاریخ کسی قوم کا ماضی ہی نہیں، مستقبل کا قطب نما ہوتی ہے، ایردوان

0 1,002

سلطان عبد الحميد ثانی کی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم بغیر کسی امتیازی سلوک روا رکھے اپنی تاریخ پر فخر کرتے ہیں۔ تاہم، ایسا کرتے وقت، ہم ماضی سے سبق نکالنا نہیں بھولتے ہیں۔ ہمیں کسی ایک عہد کو کسی دوسرے دوسرے عہد کے مقابلے میں رکھے بغیر اپنی تاریخ کو پڑھنا چاہیے۔ اور یہ غلطی کئے بغیر کہ ہزاروں سالوں کو ایک صدی کے اندر سکیڑ دیں۔ ہمیں عثمانی اور جمہوری ادوار کو ایک دوسرے کے مدمقابل عہد کے طور دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے”۔

تاریخ ایک قوم کی یاداشت ہوتی ہے

صدر ایردوان نے کہا، "تاریخ کسی قوم کا ماضی ہی نہیں، مستقبل کا قطب نما ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ کیا ہے، تاریخ ایک قوم کی یاداشت ہوتی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشرے کے لئے یہ ممکن نہیں کہ اپنا تعلق اپنے ماضی سے کاٹ کر بطور ایک ایک قوم کے اپنے وجود کو قائم رکھ سکے۔ "یہی وجہ کہ وہ ممالک اور معاشرے جن کا ماضی کی تاریخ چند صدیوں سے زیادہ نہیں، وہ اپنے لیے ایک شاندار تاریخ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں”

ہم اپنی تاریخ پر فخر کرتے ہیں

ترک صدر نے واضع کیا کہ لاکھوں سالوں پر محیط ترکوں کا اس دھرتی پر وجود کا کوئی دور نہ نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ بھلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم بغیر کسی امتیازی سلوک روا رکھے اپنی تاریخ پر فخر کرتے ہیں۔ ہماری طرح کی تاریخ ہر قوم نہیں لکھ سکتی۔ تاہم، ایسا کرتے وقت، ہم ماضی سے سبق نکالنا نہیں بھولتے ہیں۔ ہمیں کسی ایک عہد کو کسی دوسرے دوسرے عہد کے مقابلے میں رکھے بغیر اپنی تاریخ کو پڑھنا چاہیے۔ اور یہ غلطی کئے بغیر کہ ہزاروں سالوں کو ایک صدی کے اندر سکیڑ دیں۔ ہمیں عثمانی اور جمہوری ادوار کو ایک دوسرے کے مدمقابل عہد کے طور دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے۔

تقاریر کے بعد "ایک صدی ہوئے گزر جانے کے بعد عبد الحمید کی تفہیم” کے نام سے ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ نمائش دیکھنے والوں کے لیے 10 بجے صبح سے 4 بجے شام تک کے اوقات میں 25 فروری 2018ء تک جاری گی۔ نمائش کا پاس لینے کے لیے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے
Loading...