خوبصورت اناطالیہ شہر میں امسال پہلی سہہ ماہی میں سیاحوں کی آمد میں 25 فیصد اضافہ

0 197

بحیرہ روم پر واقع ترک شہر اناطالیہ، جو چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی کا معروف ترین شہر ہے۔ امسال پہلی سہہ ماہی میں وہاں سیاحوں کی آمد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اناطالیہ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق امسال پہلی سہہ ماہی میں 571205 افراد نے شہر میں قدم رکھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوری میں 139,307، فروری میں 152,801 جبکہ مارچ میں 279,097 افراد ائیرپورٹ پر اترے۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ تیزی کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔

انتظامیہ کا ان سیاحوں کی قوم کے متعلق بتانا ہے کہ 36,887 کی تعداد کے ساتھ روسی سب سے زیادہ آئے،جبکہ دوسرے نمبر پر 29,596 کی تعداد کے ساتھ جرمن ہیں۔ جنوری اور فروری میں جرمن سیاحوں کی تعداد میں اناطالیہ نے 50 فیصد اضافہ کیا۔

پہلی سہہ ماہی میں 14324 کی تعداد کے ساتھ برطانوی سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، گذشتہ سال انہی ایام میں ان کی تعداد 8896 تھی۔

اناطالیہ میں پولش سیاحوں کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امسال پہلی سہہ ماہی میں 13415 پولش سیاح اناطالیہ آئے جبکہ گزشتہ سال انہیں ایام میں ان کی کل تعداد 6364 تھی۔

تبصرے
Loading...