بچوں کو فحش مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے ہاٹ لائن کا قیام

0 616

وزارت خاندان، محنت و سماجی خدمات بچوں کی کتب میں فحش مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس کے لیے ایک ہاٹ لائن اور واٹس ایپ بوٹ کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے تاکہ ایسے کسی بھی مواد کی نشاندہی کی جا سکے۔

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب سوشل میڈیا پر چند ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بچوں کی کہانیوں کی کتابوں میں جنسی تعلق اور ریپ کے واقعات موجود ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گيا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین مزید ایسی ہی کتب کی نشاندہی کر رہی ہیں، جو بچوں کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زہرہ زمرد سلجوق نے کہا ہے کہ ایسی حرکتوں کے خلاف ترکی میں پہلے سے ایک ادارہ موجود ہے، جو کم عمر بچوں کی کتب میں فحش مواد پر پابندی لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ادارے کی تنظیمِ نو کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی شکایات براہِ راست ادارے تک پہنچ سکیں۔

زہرہ سلجوق نے بتایا کہ یہ ادارہ اپنے طریقہ کار سے کتب پر غور و خوض کرتا ہے اور سوشل میڈیا اور میڈیا پر آنے والی شکایات پر بھی کارروائی کرتا ہے۔ البتہ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارا کام کسی بھی کتاب بھی پابندی لگانا یا سینسرشپ کرنا نہیں ہے۔ البتہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو کوئی ایسی کتاب فروخت نہیں کی جا سکتی ہے اور بچوں کی کتب میں بھی ایسا کوئی مواد شامل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ نئی ہاٹ لائن اور ویب سائٹ بچوں کے استحصال کی شکایات کرنے میں بھی شہریوں کو مدد دے گی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: