لیرا کے مقابلے میں ڈالر اچانک کیسے گرا؟

0 100,590

ترک صدر رجب طیب ایردوان سوموار کے روز کابینہ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ترکش لیرا کی سیونگ اور فیکٹریوں کی ایکسپورٹ، امپورٹ کو کرنسی ایکسچینج کی بھاری قیمتوں کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے مرکزی بنک کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس کا مطلب تھا کہ جو بھی ترک لیرا میں بنک سیونگ رکھے گا، اسے غیر ملکی کرنسی کا ریٹ بڑھنے سے جس قدر کی کمی کا سامنا ہو گا اسے مرکزی بنک پورا کرے گا۔

اس فیصلے کو جب کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سنایا گیا تو وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنی بنک سیونگ ڈالر میں محفوظ کی ہوئیں تھی، اس تحفظ کے بعد واپس ترکش لیرا میں لانا شروع کر دیں۔ جس سے ترکش لیرا کی قدر بڑھنا شروع ہو گئی۔

ترکش لیرا کو مضبوط ہوتے دیکھ کر ان لوگوں نے بھی ڈالر کو چھوڑنا شروع کر دیا جنہوں نے منافع کمانے کی غرض سے ڈالر خرید رکھے تھے۔ اس طرح مختصر وقت میں ڈالر کی قدر میں 30 فیصد کمی دیکھنے کو آئی۔

صدر رجب طیب ایردوان کی اس پریس کانفرنس کا متعلقہ حصہ آپ آر ٹی ای اردو کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: