ترک مصنوعات اپنی عمومی خریداری میں کیسے شامل کریں؟

0 3,748

ہزار میل کا سفر کرنا ہو تو بھی پہلا چھوٹا سا قدم (Step )اٹھانا ہوتا ہے۔۔
پروجیکٹس پودوں کی طرح ہوتے ہیں چھوٹے چھوٹے آئیڈیاز سے شروع ہو کربڑے اور کامیاب بزنس میں ڈھل جاتے ہیں بس سنجیدگی مستقل مزاجی محنت کرئیٹی وٹی زہانت اور مسلسل کام مانگتے ہیں ۔۔

اقبال برما بھائی نے ترکوں سے محبت میں ایک خوبصورت آئیڈیا دیا کہ ترک مصنوعات کی لسٹ لے کر انہیں گھروں کے لئے ملٹی نیشنلز کی عام مصنوعات سے تبدیل کر کے فراہم کیا جائے وہ مارکیٹنگ اور بزنس ڈیویلپمنٹ کے آدمی ہیں کافی عرصہ باہر رہ کر آئے ہیں انہوں نے اس کی بزنس پلاننگ فی سبیل اللہ کرنے کی آفر کی لسٹ بنانے و فراہم کرنے کی طرف قدم بڑھایا ،میں نے ان کے اس خلوص کو اپنی پوسٹ بنا دیا تو اُدھر سے عمیر بھائی نے جو اسی نوعیت کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کو فروغ دینے میں دلچسپی لی تو حمزہ گجر نے اس کی سوشل میڈیا پر فروغ کا محاذ سنبھال لیا کئی دوستوں نے تعاون کا قدم بڑھایا عبیداللہ کیہر بھائی پہلے ہی اسلام آباد کے ایک اسٹور میں بھرے ترک مصنوعات کے شیلفس کی تصویر یں شئیر کر چکے ہیں ،کئی بہنیں “تحریک خلافت” کی یاد تازہ کرنے کو تیار بیٹھی ہیں پچھلے چوبیس گھنٹے میں پوچھ چکی ہیں کہ یہ چیزین لاہور گجرات کراچی اور دیگر شہروں میں کہاں سے ملیں گی ؟اور اس وقت جو ترکی سے محبت کا سمندر موجزن ہے اس میں آگر کچھ صاحب سرمایہ لوگوں نے اس منصوبے میں دلچسپی لی تو آقا ع کی خوشی تو ان شا اللہ پائیں گے ہی مگر پرافٹ بھی ان کے حصہ میں آئے گا۔۔۔

“دماغ دراصل
building and banding of ideas کاکام کرتا ہے”
کوشش کریں کسی بڑے کام کاہی انتظار نہ کرتے رہ جائیں خلوص سے خیر کے کسی کام کا چھوٹا سا اسٹارٹ لے لیں اللہ اسے خود بڑھاتا چڑھاتا دن دوگنا رات چوگنا کرتا چلا جائے گا کیونکہ اس کے نام پر تو کٹ جانے والے بکرے اور گائے ختم نہیں ہوتے اور بڑھتے چلے جاتے ہیں (جبکہ حرام جانوروں کی نسلیں ناپید ہوتے سنی ہیں ) پھر آخر اس کے نام پر خلوص سے شروع کئے گئے خیر کے کرییٹو اور نئے آئیڈیاز والے کام بھلا کیسے ختم ہو جائیں گے؟

بس خلوص،ذہانت ،مستقل مزاجی ،اور نئی سوچ شرط ہے۔۔

“خانہ بدوش”
تحریر: زبیر منصوری


تبصرے
Loading...