انسانیت میانمار میں ہونے والے جبر پر بے حس ہو چکی ہے، ایردوان

0 163

نماز عید کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت میانمار میں ہونے والے تشدد پر بے حس ہو چکی ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ سینکڑوں روہینگیا مسلمان قتل کیے جا چکے ہیں، کئی گاؤں کو آگ لگا دی گئی ہے اور 20000 کی مصدقہ تعداد میں لوگ اپنے گھر چھوڑ کر بنگلہ دیش کے ساحل پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا: "یہ سب کچھ ساری انسانیت کے آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے لیکن بد قسمتی سے انسانیت بے حس ہو چکی ہے”۔

صدر نے مزید کہا کہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے اسلامی ممالک کے سربراہان سے بات کی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا میانمار، شام اور عراق اور خود ترکی میں ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے مسلمانوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں

میانمار میں حالیہ پرتشدد کارروائیاں 25 اگست سے شروع ہوئیں جب سیکیورٹی فورسز نے روہینگیا کی مسلم آبادی کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مہاجرین کی نئی لہر نے بنگلہ دیش کے ساحلوں کا رخ کیا ہے اگرچہ بنگلہ دیش نے اپنی سرحدین بند کر رکھی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میانمار کی سیکورٹی فورسز نے طاقت کے بے تحاشا استعمال کے علاوہ موٹار اور مشین گنوں کے ذریعے روہینگیا مسلمانوں کو قتل، گاؤں کو جلانے اور گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور کیا ہے

تبصرے
Loading...