ہزاروں ترک شہریوں نے "عالمی یوم صفائی” منایا

0 807

ہزاروں ترک شہری 15 ستمبر کو عالمی یوم صفائی منانے کے لیے ملک کے طول و عرض میں باہر نکلے اور صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کو واضع کرنے کے لیے دنیا بھر کے 150 ممالک میں رضاکار اس دن باہر نکلتے ہیں اور گلیوں اور سڑکوں سے گندگی اور فضلہ صاف کرتے ہیں۔

اس ضمن میں استنبول میٹروپولیٹن کے شعبہ ماحولیاتی تحفظ و کنٹرول نے کاردکوئے شہر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ سینکڑوں ڈرائیوز نے گندگی اور فضلے کو اٹھا جیسے سن کلاسز، بیٹریز اور ساحل سمندر سے بوتلوں کو اٹھایا گیا۔

آئی بی بی کے مطابق استنبول کی گلیوں اور ساحلوں کی نگرانی کے لیے کئی ٹیمیں کام کرتی ہیں۔ جن میں 31 ٹیمیں، 186 افراد صرف ساحلوں کی صفائی کے ذمہ دار ہیں، 255 افراد بیچ سائٹس جبکہ 8 افراد سمندر کے اندر کچرے کو اٹھانے کا کام کرتے ہیں۔

غازی عثمان پاشا میں شہر کے میئر نے اسکول اور یونیورسٹی طلباء کے ساتھ گلیوں سے کچرا اٹھا اور صفائی کی عمومی سرگرمیوں کا بھی جائزہ کیا۔

اسی طرح ملک کے دوسرے شہروں میں سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ازمیر شہر میں آق پارٹی کے شعبہ خواتین نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اور پارکوں، ساحلوں، باغوں، گلیوں اور سمندر کی صفائی کی۔ ہزاروں خواتین نے 30 سے زائد شہروں میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔

تبصرے
Loading...