استنبول کی دوسری سب سے بلند عمارت چینی بینک نے خرید لی

0 151

اثاثوں کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے بینک انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) نے استنبول ٹاور 205 خرید لیا ہے جو شہر کے نمایاں اور مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے۔

یشل ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) کے مطابق 2,35,000 مربع میٹر کے علاقے پر پھیلا یہ منصوبہ 594 ملین ڈالرز میں حاصل کیا گیا ہے اور یوں ان افواہوں کی تصدیق کردی جو کافی عرصے سے گردش میں تھیں۔

یشل REIT کے جاری کردہ بیان کے مطابق "ہم اپنے سرمایہ کاری اور عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ استنبول ٹاور 205 کے لیے ICBC بینک اور ICBC ترکی انوسٹمنٹ سکیورٹیز انکارپوریٹڈ نے 594 ملین ڈالرز (550 ملین + ویلیو ایڈڈ ٹیکس) ادا کر دیے ہیں جو زمین کے مالک اور زنجیر یاپی نے قبول کرلیے ہیں۔”

ایک کمرشل پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا استنبول ٹاور 205 شہر کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ 52 منزلہ دفتری عمارت شہر کی دوسری بلند ترین بلڈنگ ہے۔

ICBC ترکی پہلا چینی بینک ہے کہ جس نے 2015ء میں ایک مقامی بینک کےبیشتر حصص حاصل کرکے ترکی میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

ترکی کے مالیاتی شعبے میں چینی بینکوں کی آمد نے ملک میں چین کی سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کاروباری آپریشنز کو پھیلانے میں مدد دی، جس میں توانائی، نقل و حمل، سیاحت، بنیادی ڈھانچہ اور ای-کامرس شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...