نظر 2.5 ارب ڈالرز کی برآمدات پر، دفاعی صنعت IDEF’19 میں زبردست مصنوعات پیش کرے گی

0 1,292

حالیہ کچھ عرصے میں دفاعی شعبے میں بیرونی انحصار کو 80 فیصد سے 35 فیصد پر لا کر اور حالیہ چند کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں نام پیدا کرنے کے بعد اب ترک دفاعی صنعت رواں سال دفاعی برآمدات کو 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف رکھتی ہے۔

ہر دو سال بعد ہونے والی خطے کی اہم ترین نمائشوں میں سے ایک ترکی کا بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ 2019ء ، مختصراً IDEF’19 منگل کو استنبول میں شروع ہوگا۔ یہ نمائش سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ساتھ ROKETSAN، HAVELSAN اور ASELSAN جیسے بنیادی اداروں کو بھی سامنے لائے گی۔ نجی شعبے میں کام کرنے والے مقامی ادارے اپنی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں موجود ہوں گے۔

IDEF’19 ترکی کی مسلح افواج فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی تویاپ فیئر اینڈ کانگریس سینٹر میں 30 اپریل سے 3 مئی تک ہوگی۔

2018ء میں 12.2 ارب ڈالرز کے آرڈرز کا ریکارڈ توڑنے اور 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کے برآمدی اعداد و شمار حاصل کرنے والی ترکی کی دفاعی صنعت IDEF’19 میں کے ذریعے معروف اداروں اور زبردست مصنوعات کے ساتھ قومی و بین الاقوامی اکھاڑے میں قدم رکھے گی۔ زمینی، فضائی اور سمندری پلیٹ فارمز کے لیے مختلف مصنوعات کے علاوہ خلائی صنعت کے شعبے میں تحقیقات بھی IDEF’19 میں پیش کی جائیں گی کہ جس میں تقریباً 1,000 مقامی و غیر ملکی ادارے حصہ لیں گے۔ نئے کومبیٹ مینجمنٹ سسٹمز سے لے کر نئی جنریشن کے ٹینک ڈسٹرائیرز تک، مختلف قسم کی مصنوعات نمائش میں پیش کی جائیں گی، جو بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کو ایک قدم آگے لے جائیں گی۔

مرین ٹیکٹیکل وائرلیس نیٹ ورک (DETTA) پروجیکٹ کے طور پر ڈیفنس انڈسٹری پریزیڈنسی کی طرف سے اور نیول فورسز کمانڈ کی ضروریات کے مطابق شروع کیا گیا کمیونی کیشن ٹرمینل IDEF’19 میں نمائش کے لیے نئی مصنوعات میں سے ایک ہوگا۔ یہ ٹرمینل یقینی بنائے گا کہ جنگی جہاز سمندر میں بھی ترک مسلح افواج کے انٹیگریٹڈ کمیونی کیشنز سسٹم کا ویسے ہی حصہ رہیں جیسا کہ بندرگاہ میں رہتے ہیں۔ اس طرح جنگی جہاز کام کرنے کے دوران بھی نیٹ ورک سے منسلک رہتے ہیں۔ اونر انجینئرنگ کمپنی کے کمیونی کیشن نیٹ ورک کا پہلا مظاہرہ، IDEF’19 میں کیا جائے گا۔ یہ کوسٹ گارڈ کمانڈ کی کشتیوں کے لیے منصوبے کے تسلسل اور ساحل نیٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر بنایا گیا ہے۔ نئی جنریشن کا نیٹ ورک-اسسٹڈ ڈیٹا انٹیگریٹڈ کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم (ADVENT SYS) جو نیوی کمانڈ کے اجزاء کو ایک واحد مرکز سے منظم کرنا یقینی بناتا ہے، بھی IDEF’19 میں پہلی بار پیش کیا جائے گا۔ اسے پہلی بار MILGEM (نیشنل شپ) پروجیکٹ کے چوتھے بحری جہاز TCG کینالیادا پر نصب کا جائے گا۔ اوتوکار کا تیار کردہ تلپار لائٹ ٹینک پہلی بار IDEF’19 میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی نے ترک مسلح افواج کی نئی جنریشن کی بکتر بند جنگی گاڑیوں کی ممکنہ ضرورت کے پیش نظر یہ گاڑی بنائی ہے۔ 105 ملی میٹر کی تو اس گاڑی میں شامل کی جا سکتی ہے، جو تین ممالک کو برآمد کیے جانے کے قریب ہے۔ لائٹ ویٹ کلاس کے ٹیسک، جو نگرانی اور فائر سپورٹ کے لیے کام کرتے ہیں، تبدیل ہوتے جنگی حالات کے پیش نظر آگے آئیں گے۔ گاڑی میں ایک اور درمیانے قطر کا ہتھیار اور ایک 30 سے 35 ملی میٹر ٹاور بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

نمائش میں ASELSAN ریموٹ کنٹرولڈ ہتھیاروں کے سسٹم کے جدید ترین اراکین میں سے ایک Sarp-L کی نمائش کرے گا جو 19 مختلف ممالک کو برآمد ہوگا۔ اپنے چھوٹے حجم اور کم وزن کے ساتھ یہ سسٹم مختلف بکتر بند گاڑیوں، غیر متحرک تنصیبات کے ساتھ ساتھ وائرلیس سروس صلاحیتوں کی بدولت وائرلیس پلیٹ فارموں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Sarp-L دن اور رات دونوں میں ہدف کے خودکار سراغ اور اسے نشانہ بنانےکو ممکن کرتا ہے۔

ترک فوج کا نیا بنیادی ہتھیار ALKAR 120 ملی میٹر مارٹر ویپن سسٹم بھی پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ALKAR 120 ترکی کا پہلا قومی خودکار مارٹر سسٹم ہے جسے اصل میں ASELSAN نے تیار کیا ہے۔

تبصرے
Loading...