اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو دیا گیا وقت مکمل ہوتے ہی ترکی دوبارہ آپریشن شروع کردے گا، صدر ایردوان

0 269

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی نے کبھی اپنی شرائط پر سودا نہیں کیا۔ اس کے برعکس ہم نے اپنے مطالبات اچھی طرح پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر یہ شرائط پوری ہوتی ہیں، تو ہم کم سے کم نقصان اور لاگت کے ساتھ ایک بڑا آپریشن مکمل کرلیں گے۔ لیکن اگر ترکی کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے، تو ہم ماضی کی طرح انتظار نہیں کریں گے اور جیسے ہی دیا گیا وقت مکمل ہوگا ترکی آپریشن کو دوبارہ شروع کر دے گا۔”

وہ قیصری میں ایک افتتاحی تقریب کے موقع پر شہریوں سے خطاب کر رہے تھے۔

تبصرے
Loading...