سامراجی قوتوں کا تیل سونگھنا، شارک مچھلی کے خون سونگھنے سے زیادہ خطرناک ہے، ایردوان

0 19,512

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سامراجی رویوں اور عالمی طاقتوں کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی ہے اور آئرئش ڈرامہ نگار جارج برناڈ شاہ کی ضرب المثل استعمال کی ہے۔

خرطوم یونیورسٹی میں صدر رجب طیب ایردوان کو اعزازی ڈگری دی گئی۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: "سامراجی قوتوں کا تیل سونگھنا، شارک مچھلی کے خون سونگھنے سے زیادہ خطرناک ہے”۔

انہوں نے کہا: "ہمارے سوڈانی بھائیوں نے بے انصافی پر مبنی پابندیوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے”۔

صدر ایردوان نے کہا: "ان کی کوئی اخلاقی قدر نہیں، سامراجی تیل کی ایک بوتل کے لیے جھگڑا کرنے سے نہیں چوکیں گے۔ افریقہ کا براعظم اس حقیقت کا شاہد ہے”۔

ترک صدر نے جب کہا: "مستقبل افریقہ کا ہے، جب تک ہم مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے، جیسے ہم بیت المقدس کے معاملے پر کھڑے ہوئے ہیں”۔ تو حاضرین کے جذبات دیدنی تھے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس پر غیر قانونی فیصلے اور اقوام عالم کی طرف سے مسترد کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "(درحقیقت) جو حق پر ہوں وہی طاقت ور ہوتے ہیں نا کہ وہ جو مادی وسائل میں طاقت ور ہوں”۔

ایردوان نے کہا: "اسرائیل ریاستی دہشتگرد کر رہا ہے، وہ جس نے 14 سالہ محمد طویل کو قید کیا۔ اس کو منگول کی بیماری ہے۔ دہشتگردی اور کیا ہوگی، یہی دہشتگردی ہے”۔

تبصرے
Loading...