عمران خان کو زمانہ طالب علمی میں ہی مستقبل کا ایردوان سمجھتا تھا، علی شاہین ترک پارلیمنٹرین

0 1,289

غازی انتیب سے ترک پارلیمنٹرین اور سابق ڈپٹی وزیر برائے یورپی امور علی شاہین نے کہا ہے کہ میں اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی عمران خان کو مستقبل کا طیب ایردوان سمجھتا تھا۔ علی شاہین پاک ترک پارلیمنٹرین گروپ کے صدر بھی ہیں۔

علی شاہین نے یہ بات پاکستان سے آنے والے میڈیا گروپ اور اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور ہمارے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک ترک اسکولز کے معاملے پر پاکستانی حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت ہوئی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر ہمارے دل پاکستانیوں کی طرح دھڑکتے ہیں۔ مظلوم مسلمانوں کے لیے ہمارے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرے
Loading...