ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور سرخرو نکلے ہیں، عمران خان

0 3,035

پاکستان میں گذشتہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار عمران خان نے کہا ہے ‏”میں جناب اردگان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں”-

انہوں نے یہ پیغام ترک معیشت پر حالیہ امریکی حملے کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر دیا ہے-

پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفےٰ یرداکل نے پیغام کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کا شکریہ ادا کیا-

پاکستان میں ترک سرکاری فلاحی ادارے تیکا کے سربراہ محمت ایمرے اکونتا نے بھی عمران خان کے پیغام کو سراہتے ہوئے انہیں جشن آزادی کی مبارک دی-

تبصرے
Loading...