ہندوستان، ترکی سے ڈرون طیارے خریدنے کا خواہش مند، میں فیصلہ ابھی نہیں ہوا

0 2,460

ہندوستان، ترکی سے معروف زمانہ البیراک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے، وہ مارچ 2022ء کے فوجی ٹینڈر کی مدت میں اس معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہے کہ اسرائیل اور ہندوستان مل کر ڈرون طیارے بنانے کیا ہے۔

Turkish Army gets Akıncı, Turkey’s most advanced combat drone to date – YouTube

ترک میڈیا کے بعض ذرائع کے مطابق ہندوستان نئے فوجی ٹینڈر کی مدت میں ترکی سے بغیر پائلٹ کے جنگی ڈرون خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی حکام مارچ 2022ء کے نئے فوجی ٹینڈر کی تیاری کے سلسلے میں انقرہ میں قائم زائرون ڈائنمکس کے ساتھ اس سلسلے میں ابتدائی گفتگو کر رہے ہیں۔

اگر ہندوستانی حکام کے زائرون ڈائنمکس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو ٹینڈر کی مدت کے دوران ڈرون طیارے ہندوستان کی طرف ڈیمو پرواز کریں گے جس کے بعد حتمی برآمدات کی جا سکیں گی۔

ترک ڈرون کمپنیوں نے حال ہی میں پولش اور ہندوستانی منڈیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

پولینڈ کے ساتھ ترکی کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور وہ ترک ڈرون درآمد کرنے والے دوسرا نیٹو ملک بن گیا ہے۔ ترک ڈرون کا ہندوستانی ٹینڈر میں داخل ہونا، اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم ترک حکومت اس معاہدہ کی اجازت دے گی یا نہیں، یہ آنے والا وقت بتائے گا کیونکہ ہندوستان خطے میں ترکی کے اہم ترین دوست پاکستان کے ساتھ عسکری دشمنی میں مبتلا ہے اور کشمیر میں غیر انسانی کاروائیوں میں مشغول ہے جس کی صدر ایردوان شدید مذمت کرتے چلے آ رہے ہیں۔

دوسری طرف حال ہی میں ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات کی کوئی حد نہیں ہے۔

امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترکی، پاکستان کی رائے جانے بغیر ہندوستان کے ساتھ ڈرون طیاروں کی فروخت کا معاہدہ نہیں کر سکتا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: