گذشتہ ماہ ترکی کی صنعتی پیداوار میں 7.3فیصد اضافہ

0 394

ترک ادارہ شماریات (ترک سٹیٹ) نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ (اکتوبر)میں ترکی کی سالانہ صنعتی پیداوار میں 7.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترک سٹیٹ کے مطابق اکتوبر میں باقی تینوں شعبوں کے مقابلے میں صنعتکاری کی پیداواری صلاحیت کے شعبے میں پورے سال کی نسبت سب سے زیادہ 7.7))فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصہ میں بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشنگ کی فراہمی کے شعبوں میں 7.3فیصد جبکہ کان کنی اور مائننگ کے شعبوں کی پیداواری صلاحیت میں0.5فیصد اضافہ ہوا ۔

ترک سٹیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر میں ملک کی پیداواری صلاحیت میں کل0.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر میں صنعتکاری میں 1.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کان کنی ،مائننگ اور بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشنگ کی فراہمی کے شعبوں میں بالترتیب 2.2فیصد اور 1.9فیصد کمی ہوئی۔

ترکی کی صنعتی پیداوار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ جی ڈی پی میں اضافے کے لئے غیر ضروری اہمیت کی حامل ہے۔ رپورٹ: خضر منظور

تبصرے
Loading...