افریقہ سمٹ میں دلچسپی بر اعظم کے ترکی پر اعتماد کا مظہر

0 182

کانگو کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ استنبول میں تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ میں بڑے پیمانے پر شرکت ترکی پر افریقہ کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ترک ایوانِ صدر کی جانب سے ہونے والے سہ روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کرسٹوف لتوندولا پین اپالا نے کہا کہ افریقہ ترک عوام پر اعتماد کرتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعاون میں افریقہ کا مفاد ہے۔

اس اجلاس میں افریقہ کے 100 سے زیادہ سرکاری وزرا اور 16 صدور شرکت کر رہے ہیں، جو "مشترکہ ترقی و خوش حالی کے لیے بہتر شراکت داری” کے نام سے ہو رہی ہے۔

ترکی اور افریقہ کے مابین بڑھتی ہوئی تجارت کے علاوہ پین اپالا نے اس امر کی جانب بھی اشارہ کیا کہ حالیہ چند سالوں میں ترکی کے سفارت خانوں کی تعداد میں کس طرح اضافہ ہو رہا ہے، جو 2002ء میں محض چند درجن سے بڑھ کر 2021ء میں 43 تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ افریقہ کی صنعت کاری کو اس کے شراکت داروں کی جانب سے ترجیح دینی چاہیے۔

افریقن یونین کے کمشنر برائے تجارت و صنعت البرٹ مچنگا نے کووِڈ- 19 کے باوجود بالمشافہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔ وائرس کے خاتمے کے لیے افریقہ کے عزم پر بات کرتے ہوئے مچنگا نے کہا کہ وبا کے سامنے کسی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ جب تک سب کو ویکسین نہیں لگتی، کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔ اس لیے ویکسین سب کے لیے ضروری ہے۔

پہلی ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ استنبول میں منعقد ہوئی تھی، دوسری استوائی گنی کے دارالحکومت ملابو میں اور تیسری ایک مرتبہ پھر ترکی کے مالیاتی مرکز کے استنبول کانگریس سینٹر میں ہو رہی ہے۔

حکومت کی افریقہ پالیسی کے تحت بر اعظم کے ساتھ تعاون حالیہ چند سالوں میں بہت بڑھا ہے، جسے صدر رجب طیب ایردوان کے بر اعظم کے مختلف ممالک کے دوروں سے مہمیز ملا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ اس کی افریقہ پالیسی، سیاسی، انسانی، معاشی اور ثقافتی بنیادوں پر تعلقات کا احاطہ کرتی ہے اور ایک کثیر الجہتی خارجہ پالیسی ہے جو سب کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: