دو مہینے بعد ترکی سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گیا

0 274

جمعرات کو دو ماہ کی بندش کے بعد بالآخر ترکی کے ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ عادل قارہ اسماعیل اوغلو نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ پروازیں 10 جون سے ترک جمہوریہ شمالی قبرص، یونان، بحرین، بلغاریہ اور قطر جیسے ممالک کے لیے شروع ہوں گی لیکن ایک عہدیدار اک کہنا ہے کہ ایئرلائن کو ابھی تک اس کی منظوری نہیں ملی تھی۔

قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ ملک 10 جون سے 40 ممالک کے لیے پروازوں کو مرحلہ وار شروع کرنے کی منصوبہ بندی رکھتا تھا اور 15 ملکوں کے لیے دو طرفہ پروازوں کا ابتدائی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے پروازوں کے آغاز کے لیے 92 ممالک کے ساتھ مذاکرات کیے، کیونکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اب نرم ہو رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...