ترکی کے عفرین آپریشن پر عالمی برادری کا ردعمل عمومی طور پر مثبت ہے، صدارتی ترجمان

0 786

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شامی علاقے عفرین میں شروع کیے جانے والے آپریشن شاخ زیتون پر عالمی برادری کا ردعمل مثبت ہے۔

استنبول میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن نے کہا کہ آپریشن کو پندرہ روز گزر چکے ہیں اور اب تک 20 چھوٹے قصبے اور دیہات حاصل کر لیے گئے ہیں جن میں 10 اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے تین مقاصد ہیں، ترکی کے سرحدی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنا، شام سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا اور شام کی سالمیت کو یقینی بنانا۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ کرد امریکی مدد کی وجہ سے پی کے کے/پی وائے ڈی/ وائے پی جی کے جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...