عمر فاروق کورکماز کی پاکستان آمد پر ان کا تعارف

0 1,367

عمر فاروق کورکماز اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ پاکستان میں ہونے والے کئی پروگرامات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ کل مفتی تقی عثمانی سے ملے اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے پاک ترک دوستی کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام میں بھی ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔

ہمیں بہت سے دوستوں کے پیغامات موصول ہوئے کہ ان کا تعارف پیش کیا جائے۔ عمر فاروق کورکماز نے اپنی ماسٹر کی تعلیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ شریعہ سے حاصل کی۔ اس لیے وہ پاکستان سے اچھا تعارف رکھتے ہیں۔ ماسٹر کے دوران انہیں عربی اور انگریزی سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری انقرہ سے حاصل کی اور سیواس جمہوریت یونیورسٹی کے کلیہ الہیات میں کچھ عرصہ ریسرچ اسٹنٹ تعینات ہوئے۔

وہ اسلامی دنیا کی ایک اہم این جی او انٹرنیشنل فیڈریشن آف مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن IIFSO کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ اس کے علاوہ جی 8 ممالک کے بلاک کی بنیاد میں بھی اس کی کی کوششیں شامل رہیں، اس کے بعد وہ تعلیمی شعبہ سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے ترکی اور دنیا بھر میں کئی سیمیناز اور کانفرنسز میں شرکت کی اور کئی رسائل اور اخبارات میں لکھتے بھی رہے۔

وہ ایسویسی ایشن فار کنٹینونگ ایجوکیش اینڈ سولیڈیریٹی کے بانی اور پہلے چیئرمین بھی رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فاؤنڈیشن فار فارن اسٹوڈنٹس بھی قائم کی اور IHH کی فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ وہ ٹی آرٹی عربی کے پروگرام "من استنبول”کے مستقل شریک بھی ہیں جو ہفتہ کی شام کو آن ائیر ہوتا ہے۔ انہیں 2016ء میں سابق وزیر اعظم ترکی احمد داؤد اولو نے اپنا مشیر بھی مقرر کیا تھا۔

تبصرے
Loading...