مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 جاں بحق، ایردوان کا ایرانی ہم منصب سے اظہار تعزیت
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کے روز مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 66 افراد کے جانی نقصان پر ایرانی ہم منصب سے اظہار تعزیت کی۔
ذرائع کے مطابق ایردوان نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے رحمت الہی کی دعاء کی۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کو اس کی ضرورت ہو تو ترکی سرچ اور ریسکیو آپریشن میں ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔
اتوار کے روز ایرانی مسافر طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ مسافروں کو تہران سے لے کر یسوج جا رہا تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ اصفہان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔