عراقی کرد ریفرنڈم پر 22ستمبر کو قومی سلامتی کونسل اور کابینہ اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے، ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اے خبر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عراقی سرزمین پر کرد علاقائی حکومت کی جانب سے ہونے والے ریفرنڈم پر حتمی فیصلہ قومی سلامتی کونسل اور کابینہ اجلاس کے بعد کریں گے- انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس 27 ستمبر کو شیڈول کیے گئے تھے لیکن معاملہ پر غور کرنے کے لیے اب یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوں گے-
صدر ایردوان نے اس ریفرنڈم کو انتہائی غلط قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے ترکی کی عراقی حدود کی سلامتی بارے احساسات اور کرکوک کی موجود صورت جانے بغیر اس قسم کی سرگرمی کو شروع کیا ہے جس کے نتائج خطرناک ہوں گے-
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے احساسات کا اظہار نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد دیں گے- مزید کہا کہ ترکی ہر برے وقت میں عراقی کرد علاقائی حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے-
انہوں نے بتایا کہ ہم قومی سلامتی کونسل کا اجلاس 27 ستمبر کو کرنے جا رہے تھے لیکن اب یہ اجلاس 22 ستمبر کو بلایا گیا ہے اور اس میں ریفرنڈم کے معاملہ کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے- اس کے ساتھ حکومت کابینہ کا اجلاس بلائے گی جس کے ایجنڈے میں بھی عراقی سرحدوں میں ہونے والا ریفرنڈم ایجنڈے کا حصہ ہو گا- ہم اپنا حتمی فیصلہ 22 ستمبر کو کریں گے-