ارمک عائشہ آخرکار ترک صدارتی کمپلیکس پہنچ ہی گئیں، صدر ایردوان سے ملاقات

0 2,625

وسط ترکی کے مرکزی شہر یوزگت سے تعلق رکھنے والی صدر ایردوان سے ملنے کی مشتاق ننھی ارمک عائشہ بالآخر ترک صدارتی کمپلیکس پہنچ گئی ہیں۔ اور صدر ایردوان سے ملاقات کی ہے۔

گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یوزگت کا دورہ کیا۔ چار سالہ ارمک عائشہ نامی ایک ننھی بچی صدر ایردوان سے ملنے کے لیے کوشش کرتی رہی لیکن مل نہ سکی۔ اور ترک صدر دورہ مکمل کر کے واپس انقرہ چلے گا۔

ننھی ارمک عائشہ نے اپنا درد وڈیو میں ڈالا اور روتے ہوئے یہ قصہ عوام کے سامنے رکھ دیا کہ میں یوزگت کے جلسہ میں ہاتھ ہلاتی رہی لیکن ایردوان نے نہ میری طرف دیکھا اور نہ مجھے ملے اور نہ ہی مجھے گڑیا کا تحفہ دیا۔

وڈیو دیکھنے کے بعد گذشتہ ہفتے بدھ کے روز ترک صدر  نے ان کے گھر کال کر کے عائشہ سے بات کی اور انہیں صدارتی کمپلیکس میں آنے کی دعوت دی تھی۔


ارمک عائشہ کا استقبال:

 

تبصرے
Loading...