مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بونے والا اسلامو فوبیا، عقل گرہن کی مانند ہے، ترک سربراہ مذہبی امور

0 1,048

ترکی کے وزارت مذہبی امور (دیانت) کے سربراہ علی ایر باش کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک طرح سے عقل کا گرہن ہے، جس کے پیچھے نسل پرستی پر مبنی سنگین سطح کے انسانی جرائم پوشیدہ ہیں۔

علی ایرباش نے نیوزی لینڈ کی مساجد حملے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ سوچا سمجھا اور باضابطہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے ہیں، اور یہ حالیہ حملے متعدد ممالک میں مساجد اور مسلمانوں کے حالات کی سنگینی کے عکاس ہیں۔ اس گھناؤنے فعل کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ امن کے پیامبر دین اسلام کی عبادت گاہوں اور مسلمانوں کے خلاف مفروضات اور نفرت کے بیج بونے والا اسلامو فوبیا عقل کو گرہن لگنے کے مترادف ہے۔ اس کی آڑ میں یہ انسانیت سوز جرائم کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تبصرے
Loading...