یورپ میں اسلامو فوبیا نے نئی شکل اختیار کر لی، "پنش اے مسلم ڈے” منانے کی تیاریاں

0 2,046

یورپ میں اسلامو فوبیا نے نفرت کی نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ لندن میں ایک خط میں جو خاصی بڑی تعداد میں پھیلایا گیا، 3 اپریل کو "پنش اے مسلم ڈے” (مسلمان کو مارو) منایا جا رہا ہے۔

یہ خط لندن کے علاوہ یارکشائر، نوٹنگمشائر اور کئی دوسرے برطانوی شہریوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

خط میں مسلمانوں سے نفرت کو ایک کھیل کی شکل دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ کسی ایک مسلمان کو گالی دینے پر 10 پوائٹنس ملیں گے، کسی مسلمان عورت/لڑکی کا حجاب اتار پھینکنے پر 25 پوائنٹس، چہرے پر تیزاب پھینکنے کے 50 پوائنٹس، مسلمان کی ٹھکائی کرنے کے 100 پوائنٹس، مسلمان کا سر اتارنے یا قتل کرنے پر 500 پوائنٹس جبکہ مسجد جلانے یا اس پر بم پھینکنے کے 1000 پوائنٹس ملیں گے۔

کئی دھمکی آمیز خط برطانوی مسلمانوں جن میں مسلمان پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں، بھیجے گئے ہیں۔ لندن پولیس نے ان نفرت آمیز خط کے پیچھے عناصر کو تلاش کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

 

تبصرے
Loading...