بیت المقدس پر کشیدہ صورتحال، اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری
ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اور اسرائیلی فوج نے غزہ پر جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی ہے۔
خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا اعلان کرنے والی حماس نے دن بھر اسرائیلی علاقوں پر بمباری کی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں جنگی طیارے اور ٹینک بھی استعمال کئے گئے ہیں۔
تاحال ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔