اسرائیل کا شام میں ایرانی تنصیات پر حملہ، جوابی فائر سے جیٹ طیارہ تباہ

0 1,685

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتہ کے روز اپنے فضائی دفاع کے لیے شام میں ایرانی تنصیبات کو ہدف بنایا جبکہ دوسری طرف شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی ایف 16 کو نشانہ بنایا ہے جو شمالی اسرائیل میں تباہ ہوا-

اسرائیلی ملٹری کے مطابق ایف 16 جیٹ شام میں ایرانی ڈرون تنصیبات پر حملے کے دوران تباہ ہوا ہے- جہاں ایران اور ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاء بشار الاسد کی مدد کے لیے مضبوط قدم جما رکھے ہیں

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حدود میں ایرانی ڈرون طیارے کی پرواز کے بعد اسے تباہ کرنے کے لیے جیٹ طیارے شام روانہ کئے تھے- اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ طیارے جوابی حملے کی زد میں آئے لیکن تا حال یہ واضع نہیں کہ طیارہ کیوں تباہ ہوا-

اسرائیلی ملٹری کے بیان کے مطابق "12 اہداف جن میں تین ائریل ڈیفینس بیٹریز اور چار ایرانی اہداف شامل تھے نشانہ بنائے گئے”-

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، "حملے کے دوران اینٹی ائیر کرافٹ میزائل اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے”-
شامی میڈیا نے اسرائیل کی طرف سے دو حملوں کو رپورٹ کیا ہے-

پہلے حملہ کے دوران ملٹری ذرائع کے مطابق شامی ائیر ڈیفینس نے ملٹری بیس کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فائر کھولے جس کی زد میں ایک سے زائد طیارے آئے”-

بعد میں اسد رجیم میڈیا کے مطابق ائیر ڈیفینسز اسرائیلی حملوں کا جواب دے رہے تھے اور ائیر ڈیفینس کے ذریعے جنوبی شام کی فوجی پوزشینوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا-

اسرائیل اور ایران کے درمیان شام میں پیدا ہونے والی اس نئی جھڑپ نے عالمی طاقتوں کے درمیان خطرناک ہلچل میں اضافہ کیا ہے-

تبصرے
Loading...