اسرائیل نے ترک ایوارڈ یافتہ فلسطینی بچی کو مغربی کنارے سے گرفتار کر لیا

0 25,581

جمعرات کی شب اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے پر خصوصی ریڈ کرتے ہوئے 16 سالہ فلسطینی بچی کو گرفتار کر لیا ہے-

اس کے والد نے بتایا ہے کہ احد التمیمی کو مغربی کنارے کے گاؤں نبی صالح میں  ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے-

باسم التمیمی نے ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علی الصبح ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور احد کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے بستر پر سو رہی تھی-

انہوں نے بتایا کہ احد کو ہتھ کڑیاں لگائی گئیں اور نامعلوم مقام پر لے کر چلے گئے- انہوں نے ہمارے گھر کی مکمل تلاشی بھی لی اور کمپیوٹر اور دوسرا الیکٹرونکس کا سامان بھی ساتھ لے گئے-

احد التمیمی کو 2012ء میں استنبول بلدیہ کی جانب سے "ہنزلہ بہادری ایوارڈ” سے نوازا گیا تھا جب وہ کم سنی میں اپنے بھائی کی گرفتار پر اسرائیلی فوجی کے سامنے سینہ سپر ہو گئی تھیں-

اس وقت کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ نے ان سے خصوصی ملاقات کی تھی-

تبصرے
Loading...