غزہ کی پٹی میں انادولو ایجنسی، ترک امدادی تنظیموں کے دفاتر پر اسرائیل کا حملہ

0 1,459

غزہ میں انادولو ایجنسی اور ایک ترک امدادی تنظیم کے دفاتر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے، یوں اسرائیلی فوج کے شہری و رہائشی عمارات پر بلاامتیاز حملے جاری ہیں کہ جس میں 14 ماہ کا ایک بچہ اور ایک حاملہ خاتون شہید ہوئے۔

اسرائیلی جہازوں نے انتباہی حملے کے بعد عمارات پر کم از کم پانچ راکٹ مارے، یروشلم میں انادولو ایجنسی کے نمائندے نے بتایا۔

یاردیملی ہیومینٹیرین سوسائٹی کے دفاتر کو بھی اسرائیلی بمباری میں نقصان پہنچا۔ البتہ کسی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے دفتر اور غزہ کے دیگر حصوں میں کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ "ہم غزہ میں انادولو ایجنسی کے دفتر پر اسرائیلی حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں؛ ترکی اور انادولو ایجنسی ان حملوں کے باوجود دنیا کو غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی دہشت گردی اور مظالم کے بارے میں بتانا جاری رکھے گی۔”

صدارتی کمیونی کیشنز ڈائریکٹر فخر الدین آلتن نے غزہ میں انادولو ایجنسی کے دفتر پر حملے پر اسرائیل کی سخت مذمت کی "ہم تمام حکومتوں پر زور دیتے ہیں جو آزادی صحافت کے دفاع کے دعوے کرتی ہیں، بشمول امریکا، کہ وہ اسرائیلی حکومت کی مذمت کے لیے یکجا ہو جائیں۔”

فلسطینی حکومت نے بھی انادولو ایجنسی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایک نیوز ایجنسی کو نشانہ بنا کر اسرائیل محاصرہ زدہ غزہ میں قتلِ عام کی تیاری سے قبل شواہد مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے شہریوں کے خلاف اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی۔

ایسوسی ایشن آف دی بلقان نیوز ایجنسی – جنوب مشرقی یورپ (ABNA-SE) اور ایتھنز نیوز ایجنسی نے بھی انادولو ایجنسی کے دفتر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی "ہم غزہ میں انادولو کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،” سیکریٹری جنرل ABNA-SE اور صدر ایتھنز نیوز ایجنسی میکالس سیلوس نے ایک بیان میں کہا۔ "ایسے حملوں کے خلاف آزادی صحافت کا دفاع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ میں اس حملے کے بعد انادولو ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شینول کزانچی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلانا چاہتا ہوں۔”

وزارت خارجہ نے بھی ان حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا "ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بلا امتیاز حملوں کی مذمت کرتے ہیں کہ جس کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں چلی گئیں یا زخمی ہوئیں اور ساتھ ہی انادولو ایجنسی کے دفتر کو بھی ہدف بنایا گیا،” وزارت نے ایک بیان میں کہا۔ "ہم اسرائیل کے بے ہنگم اقدامات کے نتیجے میں خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...