استنبول ایئرپورٹ کا تیسرے رن وے کا افتتاح اتوار کو ہوگا

0 255

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹیشن اور انفرااسٹرکچر عادل قارہ اسماعیل اوغلو استنبول ایئرپورٹ اتوار سے اپنا تیسرے رن وے کھول دے گا، جس کے ساتھ ہوائی جہازوں کی روانگی اور آمد کے لیے گنجائش بڑھ جائے گی۔

اس نئے رن وے کے ساتھ گنجائش میں 50 فیصد اضافہ ہوگا اور ٹیکسی ٹائم میں بھی تقریباً نصف کی کمی آئے گی۔

یہ ایئرپورٹ جس کا افتتاح 29 اکتوبر 2018ء کو ترکی کے یومِ جمہوریہ پر ایک باضابطہ تقریب کے ذریعے ہوا تھا، 6 اپریل 2019ء سے مکمل طور پر آپریشنل ہے۔ اپنے پہلے سال میں ایئرپورٹ نے 74 ایئرلائنوں کی میزبانی کی اور 64 ملین سے زیادہ لوگوں کا خیر مقدم کیا۔

یہ موجودہ حالت میں 90 ملین مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور 2028ء تک تمام چار مراحل کی تکمیل کے بعد چھ رن ویز کے ذریعے 200 ملین مسافروں کی گنجائش کا حامل ہوگا۔

قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ استنبول ایئرپورٹ اپنے مضبوط انفرا اسٹرکچر، انوکھی تعمیر اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی مرکز بن چکا ہے۔ "تیسرے رن وے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اسے 14 جون کو ایک تقریب میں کھول دای جائے گا جس میں صدر رجب طیب ایردوان شرکت کریں گے۔”

نیا رن وے ایئرپورٹ پر بیک وقت پروازوں کی آمد اور روانگی کو ممکن بنائے گا۔ ایک وقت میں تین رن ویز پر آمد اور روانگی دنیا کے چند ہی ہوائی اڈوں پر ممکن ہے۔

اس نئے رن وے کے ساتھ ایئرپورٹ پر تین مکمل طور پر خود مختار رن ویز اور پانچ آپریشنل رن ویز ہوں گے۔

ایئرپورٹ کا تیسرا متوازی رن وے 76.5 ملین مربع میٹر کے علاقے کے اندر بنایا گیا ہے جو بحیرۂ اسود کے کنارے ینی کوئے اور آق پینار کے علاقوں کے درمیان واقع ہے۔

تبصرے
Loading...