یوم پاکستان پر استنبول کے پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا جائے گا

0 1,110

ترک وزارت مواصلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر استنبول کے تمام پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا جائے گا-

استنبول میں ایشیا کو یورپ سے ملانے والے تین پل ہیں جن میں 15 جولائی شہداء پل (باسفورس پل)، فاتح سلطان محمد پل اور یاوز سلطان سلیم پل شامل ہے-

ترک حکومت پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے یوم پاکستان کے موقع پر انہیں سبز اور سفید رنگوں کی روشنیوں سے منور کرے گی-

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل کسی بھی غیر ملکی پرچم کے رنگوں کو ان پلوں پر اہمیت نہیں دی گئی- ترکی پہلی بار ان پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کرے گا-

تبصرے
Loading...