استنبول عدالت کا بیوکدا اجلاس کے تمام مشتبہ افراد کو رہا کرنے کا حکم

0 197

بدھ کے روز استنبول عدالت نے مقدمے کی سماعت میں متنازعہ بیوکدا اجلاس میں شرکت کرنے والے مشتبہ آٹھ افراد کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

دہشت گردی گروپوں کی رکنیت اور مالی مدد  کے الزامات پر کئی غیر سرکاری تنظیموں سے منسلک مشتبہ افراد کو گزشتہ جولائی میں ایک اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

مشتبہ افراد میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل ترکی کے ڈائریکٹر ولی آکو، جرمن شہری پیٹر فرینک اسٹوڈٹنر، سویڈش شہری علی غراوی اور نو ترک شہری تانیر کلیچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ترک نمائندہ عادل ایسار، الترکی بوڈر ممبر نالان ارکیم، شہری اسمبلی کے ممبر اوزلام دالکران شامل تھے۔

مشتبہ افراد 5 جولائی کو استنبول کے بیوکدا محل میں دوران ملاقات گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ حزب اختلاف جمہوریہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کمال کلیچدار اوّلو کی جانب سے 15 جون سے 15 جولائی تک نکالے گئے انصاف مارچ کے دوران تشدد اور انتشار پیدا کر کے عوامی احتجاج کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تبصرے
Loading...