استنبول فائنانس سینٹر 2022ء تک مکمل ہو جائے گا، صدر ایردوان

0 603

ترکی کے معاشی مرکز میں استنبول فائنانس سینٹر منصوبہ 2022ء کے اوائل تک مکمل ہو جائے گا، صدر ایردوان نے کہا۔

"متبادل مالیات میں نئے افق” کے عنوان سے مارمرہ یونیورسٹی میں ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی آئندہ دنوں میں عالمی اسٹیج پر اپنا جائز مقام حاصل کرنے کے لیے متبادل مالیات میں جارحانہ اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے گا۔

” ہمارا ہدف 2025ء تک کُل بینکنگ اثاثوں میں مشترکہ (اسلامی) مالیات کا حصہ بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر ہے جو اس وقت 5 فیصد کی سطح پر ہے،” انہوں نے کہا جبکہ انہوں نے اس ہدف تک پہنچنے کے لیے ہر کسی کی جانب سے تائید کی خواہش بھی ظاہر کی۔ البتہ اہوں نے خبردارکیا کہ مشترکہ مالیات میں بینکاری نظام کی شرحِ سود لاگو نہیں ہوگی۔

متبادل مالیاتی لین دین کے عالمی پیمانے پر تیزی سے پھیلاؤ پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ ان کا یقین تھا کہ موجودہ سود پر مبنی نظام مستقبل میں نئے مالیاتی ڈھانچے کے لیے جگہ بنائے گا، اور زیادہ سے زیادہ ممالک نئے مالیاتی ماڈلز کو ترجیح دے رہے تھے۔

ایردوان نے تسلیم کیا کہ ترکی کو ایک مضبوط معیشت اور مستحکم مالیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

"2008ء کے بحران نے ظاہر کیا کہ موجودہ نظام ناقابلِ اعتبار ہے۔ اور آج دنیا ایک اور اقتصادی کساد بازاری کے خوف تلے دبی ہوئی ہے، ” انہوں نے مزید کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبے کے ساتھ حکومت کیپٹل مارکیٹ کے شیئر کو بڑھانے کا ہدف رکھتے ہوئے متعدد نئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تبصرے
Loading...