استنبول دنیا کا قلب ہے، صدر ایردوان

0 612

فتحِ استنبول کے 566 سال مکمل ہونے پر جشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "استنبول دنیا کا قلب ہے۔ استنبول کی خدمت کرنے کا مطلب محض ترکی نہیں بلکہ دنیا کی خدمت کرنا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے یوریشیا پرفارمنس اینڈ آرٹس سینٹر میں فتحِ قسطنطنیہ کے 566سال مکمل ہونے پرجشن کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس تقریر کے دوران صدر ایردوان نے استنبول کی محض ترکی کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے اہمیت پر زور دیا۔ شہر کو دنیا کی آنکھوں کا تارا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”استنبول دنیا کا قلب ہے۔ استنبول کی خدمات محض ترکی کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی خدمت ہے۔”

تبصرے
Loading...