میئر استانبول امام اوغلو کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

0 423

استانبول کے میئر اکرم امام اوغلو کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بلدیہ استانبول کے ترجمان مراد اونگن نے ہفتے کو بتایا کہ اکرم امام اوغلو کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کی صحت بہتر ہے البتہ وہ شہر کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔”

میئر امام اوغلو اس وقت انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں جب شہر میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔

رواں ہفتے وزیر صحت فخر الدین کوجا نے کہا تھا کہ ترکی میں کرونا وائرس کے کُل متاثر افراد کا 40 فیصد استانبول شہر میں ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3,55,528 پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت علامات رکھنے اور نہ رکھنے والے افراد کے درمیان فرق کے لیے "مریض” کا لفظ استعمال کرتی ہے یعنی علامات نہ رکھنے والے افراد "مریض” شمار نہیں ہوتے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: