استنبول میں OIC کا ہنگامی اجلاس

0 283

oic flag

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی درخواست پر تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کا ہنگامی اجلاس آج (بروز بدھ) استنبول میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی فیصلے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں افغانستان، قازقستان، اوزبکستان، آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، فلسطین، ایران، قطر، کویت، لیبیا، لبنان، صومالیہ، سوڈان، ٹوگو ، اردن، یمن، ملائیشیا کے سربراہان مملکت اور وفود بھی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے
Loading...