استنبول غیر ملکیوں لیے سستے ترین شہروں میں شامل

0 467

استنبول بیرونِ ملک کام کرنے والے افراد کے لیے بدستور سستے ترین شہروں میں شامل ہے، حالانکہ مرسر کے Cost of Living Survey یعنی زندگی کے مصارف پر کیے گئے سروے کے مطابق وہ 9 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

استنبول پچھلے سال کے 163 ویں نمبر کے مقابلے میں 2019ء کے سروے میں 154 ویں نمبر پر آیا ہے، جو لیپزگ، جرمنی اور چنئی، بھارت کے برابر ہے۔

ایشیا میں تارکینِ وطن کے لیے 10 مہنگے ترین شہروں میں سے آٹھ میں ہانگ کانگ مسلسل دوسرے سال پہلے نمبر پر آیا ہے۔ اس فہرست پر ٹوکیو، سنگاپور اور سیول کے نام بھی شامل ہیں، جن کے بعد زیورخ، سوئٹزرلینڈ ہے۔ ٹاپ 10 میں شنگھائی، ترکمنستان کا شہر عشق آباد، بیجنگ، نیو یارک اور چین کا شہر شین ژین شامل ہیں۔

غیر ملکیوں کے لیے دنیا کے سستے ترین شہر تونس کا دارالحکومت تونس شہر، ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند اور پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں تل ابیب غیر ملکیوں کے لیے بدستور مہنگا ترین شہر رہا جو عالمی درجہ بندی میں 15 ویں نمبر پر ہے۔ دبئی (21)، ابوظہبی (33) اور ریاض (35) کے ساتھ خطے کے مہنگے ترین شہر ہیں۔

یورپ میں سوئٹزرلینڈ براعظم کے تین مہنگے ترین شہر رکھتا ہے، جس میں برن 12 ویں جبکہ جنیوا 13 ویں نمبر پر ہے۔ لندن فہرست میں 23 ویں نمبر پر آیا ہے جبکہ پیرس 13 درجے نیچے جاتے ہوئے 47 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ 18 درجے کم ہوکر 82 ویں نمبر پر ہے۔ روس کا دارالحکومت ماسکو 2019ء کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر ہے۔

امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے امریکی شہر اس سال کی فہرست میں کافی آگے آئے ہیں جن میں نیو یارک شہر چار درجے ترقی پا کر خطے کا سب سے مہنگا شہر بن گیا ہے۔ بڑے امریکی شہروں میں بوسٹن نے سب سے زیادہ ترقی پائی جو 21 درجے آگے بڑھتے ہوئے 49 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ لاس اینجلس17 درجے پھلانگ کر 18 ویں جبکہ سان فرانسسکو 12 درجے عبور کرتے ہوئے 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

مرسر کا سروےحکومتوں اور کثیر القومی اداروں کو بیرونِ ملک مقیم اپنے ملازمین کے لیے الاؤنس کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ امریکی ڈالرز پر مبنی یہ سروے ہر شہر میں 200 سے زیادہ اشیاء کی لاگت دیکھتا ہے، جن میں ٹرانسپورٹیشن سے لے کر گھریلو اشیاء اور تفریح تک شامل ہوتے ہیں۔ سروے میں 500 سے زیادہ شہر شامل ہوتے ہیں اور 2019ء کی درجہ بندی میں پانچ براعظموں کے 209 شہروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...