استنبول دوبارہ گنتی: یلدرم کے 11000، امام اولو کے 3000 ووٹ بڑھ گئے، مزید گنتی جاری

0 1,295

استنبول میں دوبارہ گنتی کے پہلے مرحلے میں حزب اختلاف کے امیدوار امام اوغلو کی برسر اقتدار جماعت آق پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم پر برتری کم ہو کر 19,000 پر آ گئی ہے۔ یہ بات آق پارٹی استنبول کے ترجمان نے استنبول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

استنبول میں آق پارٹی کے صدر دفتر میں میڈیا سگ بات کرتے ہوئے یاووز نے کہا کہ سوموار کے روز الیکشن بورڈ کی جانب سے بتائے جانے والے نتائج میں اپوزیشن امیدوار کو 29000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، جو اب کم ہو کر 19,699 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ابھی مزید غلطیوں کی تصیح ہونا باقی ہے، کیوں کہ اب تک بہت کم اضلاع کو حل کیا گیا ہے۔ یہ عمل ابھی جاری ہے”-

انہوں نے مزید کہا، "530 بیلٹ باکس کی دوبارہ گنتی کے عمل میں آق پارٹی کے حق میں 11,109 ووٹ بڑھے ہیں”-

دوسری طرف حزب اختلاف کی خلق جمہوریت پارٹی کے امیدوار امام اولو نے بھی جزوی نتائج پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول کے 11 ڈسٹرکٹس میں دوبارہ گنتی کے بعد میرے اور آق پارٹی کے امیدوار کے درمیان فرق 19,552 رہ گیا ہے- انہوں نے زور دیا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد یہ فرق 18,000 سے 20,000 ووٹوں کا ضرور رہنا چاہیے۔ انہوں نے یہ اقرار بھی کیا کہ دوبارہ گنتی کے عمل میں ہمارے مخالف امیدوار کے 11,000 ووٹ بڑھے ہیں۔

تبصرے
Loading...