استنبول کے جنگلات بڑھ رہے ہیں، ایک وقت میں 2 ملین درختوں کا اضافہ

0 1,006

15 ملین کی آبادی رکھنے والا استنبول اگرچہ ایک میٹروپولیٹن شہر ہے اس کے باوجود یہ جنگلات، قدرتی پارکوں اور تفریحی مقامات سے بھرپور ہے۔ صوبائی دفتر جنگلات کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 15 سالوں میں شہر کے مختلف حصوں میں 21 ہزار پودوں کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال جنگلات میں 2000 ہیکٹرز کا اضافہ ہو رہا ہے اور شہر کا 43.9 فیصد حصہ جنگلات اور سبزے سے بھرا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 15 سالوں میں 12 جنگلات اور 123 تفریحی مقامات دریافت کئے گئے ہیں-

استنبول میں سب سے عام درخت بلوط کا ہے جو تقریباً 113460 ہیکٹرز پر موجود ہیں-

تبصرے
Loading...