استنبول کا "رابن ہُڈ” ایک مرتبہ پھر منظرِ عام پر

0 239

استنبول میں اِس وقت ایک پُراسرار شخصیت کے چرچے ہیں کہ جسے ترک میڈیا "رابن ہُڈ” کا نام دے رہا ہے۔ یہ شخص ایک مرتبہ پھر سامنے آیا ہے اور اس بار شہر کے ضلع عطاشہر کے ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی ہے۔

یہ شخص اور اس کے ساتھی اس سے پہلے شہر کے متعدد اضلاع کی کچی آبادیوں میں گئے ہیں کہ جن میں شہر کے یورپی علاقے میں خاص کوئے اور بشاک شہر اور اناطولیائی علاقے میں تزلا معمار سنان علاقہ شامل ہیں، جہاں انہوں نے ضرورت مند گھرانوں کے دروازوں پر نقدی سے بھرے لفافے چھوڑے اور کبھی کبھار مقامی دکان داروں کے پاس جا کر لوگوں کے قرضے چکائے ہیں۔

علاقے کے ایک مکین اسلان نے بتایا کہ یہ شخص، اور اُس کے ساتھی، علاقے میں آئے، بچوں کے سوا کسی نے اُن کو نہیں دیکھا اور وہ دروازوں پر لفافے چھوڑ گئے کہ جن پر بچوں کے تعلیمی وظیفے کے طور پر پیسے موجود تھے اور ساتھ ہی مقامی مالک مکان اور دکان داروں کے پاس جا کر کچھ لوگوں کے قرضے بھی ادا کیے ہیں۔

ایک اور علاقہ مکین اوقتائی نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اِس شخص کے بارے میں خبروں میں سنا تھا کہ وہ مختلف علاقوں میں جاتے ہیں اور انہیں امید تھی کہ وہ ان کے علاقے میں بھی آئیں گے۔ "بالآخر میری دعائیں رنگ لائیں،” انہوں نے کہا۔

گو کہ اس پراسرار انسان دوست شخصیت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں لیکن مقامی دکان داروں کا کہنا ہے، کہ جو اس شخص سے بات کر چکے ہیں، کہ وہ میڈیا کی دیا گیا اپنا نام قبول کر چکا ہے۔

یہ بات تو ظاہر ہے کہ اس شخص کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ کئی لوگوں کی بیک وقت مدد کر سکتا ہے اور غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا رہا ہے۔

تبصرے
Loading...