استنبول کا صبیحہ گوکچن 2019ء کا بہترین ایئرپورٹ قرار

0 230

استنبول کے صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ کو دنیا کی معروف ہوا بازی انجمنوں میں سے ایک ایشیا پیسفک ایوی ایشن سینٹر (CAPA) نے "سال کا بہترین ہوائی اڈہ” قرار دیا ہے۔

ایئرپورٹ کے سی ای او ارسیل گورال نے مالٹا میں ہونے والی CAPA ورلڈ ایوی ایشن سمٹ میں یہ اعزاز وصول کیا۔ "ہم CAPA کی جانب سے یہ اعزاز ملنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ہماری آگے بڑھنے کی داستان کا اہم حصہ ہے۔” گورال نے کہا۔

یہ ایوارڈ ایک ایسے موقع پر ملا ہے جب ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کے افتتاح کو 10 سال ہو چکے ہیں، جس کے بعد ٹریفک میں چھ گنا اضافہ ہو چکا ہے اور اب یہ 200 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ "اگلے سال میٹرو سے براہِ راست منسلک ہونے کے علاوہ جاری ترقیاتی کام جیسا کہ دوسرا رَن وے اور نیا ٹرمینل، سے یہ ترکی کے ہوابازی کے منظرنامے میں اہم کردار ادا کرے گا، خاص طور پر استنبول کو عالمی ہوا بازی مرکز بنانے میں بھرپور مدد دے گا۔” گورال نے کہا۔

یہ ترکی کا دوسرا اور یورپ کا بارہواں مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جو سالانہ 35 ملین مسافروں کو خدمات دیتا ہے۔

ایوی ایشن ایکسی لینس ایوارڈز، جو آزاد بین الاقوامی جیوری طے کرتی ہے، 10 زمروں میں دیا جاتا ہے۔

صبیحہ گوکچن کو کم ازکم 30 ملین مسافر رکھنے والے ہوائی اڈوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

تبصرے
Loading...