ترکی میں رہنے والے ہر شخص کے لیے روڈ سیفٹی پر ہونے والے کام کو سپورٹ کرنا ضروری ہے، صدر ایردوان
2021-2030ء روڈ سیفٹی اسٹریٹجی ڈاکیومنٹ اور ایکشن پلان کے لیے ایک تشہیری ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ درحقیقت ایسا مسئلہ ہے جو تمام تر سیاسی و نظریاتی اختلافات، مسابقت اور بحث مباحثے سے بالاتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کے لیے، بلا استثنیٰ، روڈ سیفٹی پر ہونے والے کام کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے باش تپہ پیپلز کنونشن اینڈ کلچر سینٹر میں 2021-2030ء روڈ سیفٹی اسٹریٹجی ڈاکیومنٹ اور ایکشن پلان کے تشہیری ایونٹ اور روڈ سیفٹی میڈیا فگرز اور روڈ سیفٹی میڈیا ایوارڈز سے خطاب کیا۔