جو قومیں دفاع کے شعبے میں مضبوط اور خود مختار نہ ہوں، وہ اعتماد کے ساتھ مستقبل پر نظریں نہیں جما سکتیں، صدر ایردوان

0 220

نئے نیول سسٹمز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی دفاعی صنعت میں اپنے راستے پر پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دفاعی صنعت میں جو پیش رفت ہم نے کی ہے اس نے حالیہ کچھ عرصے میں ملک کے اندر اور سرحدوں سے باہر بھی کئی تزویراتی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کسی بھی قوم کے لیے ناممکن ہے کہ وہ دفاع کے شعبے میں مضبوط اور خود مختار ہوئے بغیر اعتماد کے ساتھ مستقبل پر نظریں جما سکے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے ضلع تزلا میں واقع دیسان شپ یارڈ میں نو تعمیر شدہ نیول سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تبصرے
Loading...