ازمیر زلزلہ، تصویروں میں
مغربی ترکی اور یونان کے کچھ حصوں میں 6.6 کی شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا کہ جس میں درجنوں افراد کی جانیں گئیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی کا تیسرا بڑا شہر ازمیر اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا
بحیرۂ ایجیئن میں آنے والے ایک زلزلے کے بعد ازمیر کی ایک عمارت گر گئی
ازمیر میں زلزلے کے بعد گرنے والی عمارت سے سے ایک زخمی کو امدادی کارکنان اور مقامی افراد باہر نکال رہے ہیں
امدادی کارکنان ازمیر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
ازمیر میں ایک گرنے والی عمارت میں پھنسے لوگوں کی بچانے کی کوشش کے دوران ایک عورت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی
ازمیر میں مقامی افراد زلزلے سے متاثرہ ایک عمارت کو دیکھ رہے ہیں
امدادی کارکنان اور مقامی افراد ازمیر میں تباہ ہونے والی ایک عمارت میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
امدادی کارکنان اور مقامی افراد ازمیر میں تباہ ہونے والی ایک عمارت میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
امدادی کارکنان اور مقامی افراد ازمیر میں تباہ ہونے والی ایک عمارت سے ایک زخمی کو اسٹریچر کے ذریعے باہر نکال رہے ہیں
ازمیر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی ایک عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے رضاکار ملبہ صاف کر رہے ہیں
ازمیر کے ایک چائے خانے میں موجود چند افراد تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے ہونے والا ریسکیو آپریشن دیکھ رہے ہیں
عوام زلزلے کے بعد تباہ ہونے والی ازمیر کی ایک عمارت میں جاری ریسکیو آپریشن پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں
ازمیر میں زلزلے کے بعد تباہ ہونے والی ایک عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے
امدادی کارکنان ازمیر میں زلزلے سے تباہ شدہ ایک عمارت سے ایک زخمی کو اسٹریچر کے باہر نکال رہے ہیں
امدادی کارکنان ازمیر کی ایک تباہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے ہیں
ازمیر شہر میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس سے خوفزدہ چند خاندان کھلے علاقوں میں خیمے لگا کر رات بسر کر رہے ہیں
امدادی اداروں کے کارکنان ازمیر کی زلزلے سے تباہ ہونے والی ایک عمارت میں کسی زندہ بچ جانے والے شخص کی تلاش کر رہے ہیں
امدادی کارکنان زلزلے سے تباہ ہونے والی ازمیر شہر کی ایک عمارت سے ایک لاش کو باہر نکال رہے ہیں
امدادی کارکنان زلزلے کے بعد ہیڈلیمپ لگا کر رات کے اندھیرے میں عمارت کے ملبے سے کسی زخمی یا بچ جانے والے تلاش کر رہے ہیں
ریسکیو سروسز کے اہلکار ازمیر میں تباہ شدہ ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کر رہے ہیں
ازمیر میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس سے خوفزدہ مقامی افراد گھروں سے باہر ہی رہے اور اس دوران ریسکیو سروسز کے سرچ آپریشن کو دیکھ رہے ہیں
زلزلے کے بعد کسی آفٹر شاک کے خطرے کے پیشِ نظر مقامی افراد گھروں سے باہر مقیم ہیں۔ اس دوران ریسکیو سروسز کا آپریشن بھی جاری رہا
ازمیر میں زلزلے کے بعد تباہ ہونے والی ایک عمارت میں امدادی کارکنان کی کارروائیوں کا طائرانہ منظر
ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جنہیں دیکھنے والے زمین پر بیٹھے ہیں
آفٹر شاکس کے خوف سے گھر سے باہر رہنے والی ایک خاتون کی آنکھ چائے خانے میں ہی لگ گئی۔ پیش منظر میں امدادی کارکنوں کو اپنی کارروائیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے
لوگ ازمیر میں امدادی کارکنان کو اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں
ایک مقامی خاتون امدادی کارکنان کو ایک عمارت میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دیکھ رہی ہیں
ازمیر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی ایک عمارت میں امدادی کارکنان کی کارروائیوں کا طائرانہ منظر
ازمیر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کا طائرانہ منظر، امدادی کارکنان اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں