ازمیر کی ماسک مشینیں میٹرو مسافروں میں مفت ماسکس تقسیم کریں گی

0 691

ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں کروناوائرس کی وباء کو روکنے کے لیے میٹرو مسافروں کے لیے آٹومیٹک ڈسٹری بیوشن کا ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ اب مسافر وینڈنگ مشین میں اپنا کارڈ دِکھا کر چار عدد فیس ماسک اور 100 ملی لیٹر disinfectant مفت حاصل کر پائیں گے۔ اس مشین کو "ماسکا میٹک” (maskamatic) کا نام دیا گیا ہے اور اس کا استعمال میٹرو کا ٹکٹ خریدنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

ازمیر بلدیہ کے مطابق آئندہ دنوں میں اس پیکٹ سے disinfectant ختم کر دیا جائے گا اور ماسکس کی تعداد بڑھا کر پانچ کر دی جائے گی۔

پہلی ماسک مشین شہر کے وسط میں واقع کوناک اسٹیشن میں لگائی گئی ہے جبکہ اگلے ہفتے سے 10 مزید اسٹیشنوں میں بھی ایسی ہی مشینیں لگائی جائیں گی۔

ازمیر بلدیہ کے میئر تونچ سویر نے کہا ہے کہ ماسک میٹک (maskamatic) مشینوں کی تعداد بڑھانے سے ازمیر کے شہری زیادہ آسانی سے ماسک حاصل کر پائیں گی۔ وینڈنگ مشینیں فراہم کرنے والی کمپنی بھی ازمیر کی ہی ہے۔

میئر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ کامیاب ہوگا کیونکہ ازمیر میں شہریوں کی صحت سب سے بڑھ کر ہے۔

تبصرے
Loading...