15 جولائی ہماری ملت اور اس کی مرضی کی فتح کا دن ہے، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں ترک گرینڈ قومی اسمبلی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "15 جولائی ہماری ملت اور اس کی مرضی کی فتح کا دن ہے۔ 15 جولائی جھوٹ پر سچائی کی فتح، ظلم پر انصاف کی فتح، اور ذلت پر آزادی کی فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ 15 جولائی کو مزاحمت کے ساتھ ہماری ملت نے نہ صرف انہیں پسپا کردیا بلکہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا”۔
15 جولائی فتح کے پانچویں سال کے موقع پر غازی جی این اے ٹی میں پارلیمنٹ کا حصہ ہونے پر صدر ایردوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اپنی بات شروع کرنے سے پہلے، میں اللہ سے اپنے بہادر شہداء پر رحم کی دعا کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے ملک کی بقاء اور اپنی قوم کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ میں اپنی قوم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اُس رات اپنی آزادی، اذان، پرچم، وطن، ریاست اور مستقبل کا دفاع کیا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 جولائی ہماری ملت اور اس کی مرضی کی فتح کا دن ہے۔ 15 جولائی جھوٹ پر سچائی کی فتح، ظلم پر انصاف کی فتح، اور ذلت پر آزادی کی فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ 15 جولائی کو مزاحمت کے ساتھ ہماری ملت نے نہ صرف انہیں پسپا کردیا بلکہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ہماری قوم، نوجوانوں اور بوڑھوں نے ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے یہ ظاہر کیا کہ ‘ترکی ناقابل تسخیر ہے’۔ "